تبوک .... سگی بہن کو تیز رھار آلے سے زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔لڑکی کو علاج کی غرض سے اسپتال بھجوا دیا گیا جہاں اسکا آپریشن کامیاب رہا ۔ سبق نیوز کی تفصیلات کے مطابق تبوک ریجن میں ایک مقامی شہری نے نامعلوم وجہ پر اپنی بہن پر تیز رھار آلے سے حملہ کیا جس سے لڑکی کی گردن جزوی طور پر کٹ گئی ۔اہل خانہ فوری طور پر لڑکی کو اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے لڑکی کی گردن پر ٹانکے لگا ئے جس سے خون رک گیا ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔