Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

طائف شاہراہ پرحادثہ، 2 ہلاک، 3 زخمی

طائف.... ہلال احمر کے ترجمان شادی الثبیتی نے کہا ہے کہ طائف شاہراہ پر ہونےو الے المناک حادثہ میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ الثبیتی نے سبق نیوز سے گفتگو میں کہا کہ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کے متعدد یونٹس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے امدادی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے زخمیوں کو ہلال احمر کی ایمبولینس کے ذریعے اسپتال پہنچا دیا۔ حادثہ کا شکار ہونےو الی گاڑی میں 5 افراد سوار تھے جن میں سے 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ کا شکار ہونےو الے افراد کا تعلق عرب ملک سے بتایاگیا ہے۔ 
 

شیئر: