Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

امارات میں واٹس ایپ کالز بحال ہونے کی افواہ

ابوظبی: امارات میں واٹس ایپ کالز کی سروس بحال نہیں ہوئی۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا میں جو خبریں گردش کر رہی ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔ اماراتی اتصالات بورڈ نے واضح کیا کہ واٹس ایپ وائس یا ویڈیو کال بحال نہیں ہوئے نہ اس حوالے سے کوئی فیصلہ ہوا ہے ۔ واٹس ایپ کے ذریعہ وائس یا ویڈیو کال پر پہلے کی طرح پابندی ہے۔ سوشل میڈیا میں افواہ گردش کر رہی ہے کہ امارات میں وائی فائی کے ذریعہ واٹس ایپ وائس اور ویڈیو کال بحال ہوگئی ہے۔ یہ بے بنیاد ہے۔ صارفین مستند ذرائع سے خبریں حاصل کریں۔
  • امارات کی تازہ ترین خبروں کے لئے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 

شیئر: