ریاض.... پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیاہے کہ کوئی بھی شخص کسی بھی شخص کو دھمکی دینے یا تکنیکی ذریعے یا سوشل میڈیا کے ذریعے استحصال کرنے کی غرض سے کسی ویب سائٹ یا کسی سسٹم کا غیر قانونی استعمال کریگا تو اسے اطلاعاتی جرم مانا جائیگا۔ اس پر ایک برس تک قید اور 5لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔ پبلک پراسیکیوشن نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر توجہ دلائی کہ کوئی بھی شخص کسی بھی شخص کو کسی بھی جائز ناجائز کام پر آمادہ کرنے یا اس سے باز رہنے کے لئے سوشل میڈیا یا تکنیکی وسیلہ استعمال کریگا تو یہ جرم گردانا جائے گا ۔ اس پر ایک برس قید اور 5لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہوگا۔