Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

#عامر_لیاقت

عامر لیاقت حسین کی تحریک انصاف کے خلاف پریس کانفرنس کا ٹویٹر پر بھی چرچا رہا اور بیشتر صارفین نے عامر لیاقت کو تنقید کا نشانہ بنائے رکھا۔
عارفہ فیروز نے ٹویٹ کیا : لیجنڈری جاوید میاں داد نے عامر لیاقت کو چیلنج کیا ہے کہ وہ اپنی قومی اسمبلی کی سیٹ چھوڑیں اور ان کے ساتھ کراچی میں دوبارہ مقابلے پر لڑیں۔ 
دلشاد شیر نے کہا : میرا عامر لیاقت کو مشورہ ہے کہ فورا استعفیٰ دے دیں اور پاکستان تحریک انصاف کو مشورہ ہے کہ عامر لیاقت کو کسی اچھے ماہر نفسیات کو دکھائیں۔
ڈاکٹر شاہد ریحان نے لکھا : عامر لیاقت کو پاکستان تحریک انصاف میں شامل کرنا عمران خان کی غلطی تھی۔ جس کسی نے عمران خان کو یہ مشورہ دیا اس نے پارٹی کے امیج کو خراب کیا۔
سعدیہ شوکت نے ٹویٹ کیا : عامر لیاقت کو اپنی سیٹ سے استعفیٰ دے کر آزاد امیدوار کی حیثیت سے لڑنا چاہیے پھر یہ واضح ہو جائے گا کہ کراچی نے عامر لیاقت کو ووٹ دیا یا پھر عمران خان کو۔
عافیہ مفتی کے مطابق : عامر لیاقت مستقبل کی عائشہ گلالئی بننے جارہے ہیں۔
لیاقت علی نے کہا : عامر لیاقت ریحام خان کی کتاب سے بھی زیادہ خطرناک بندہ ہے۔ یہ شخص اتنی عزت کا حق نہیں رکھتا تھا جسے تحریک انصاف نے اسے دی۔ اس کے حلقے کے لوگ بھی ووٹ ڈالنے کے بعد کہ رہے تھے کہ عمران خان اللہ آپ سے پوچھے گا کہ آپ کے کہنے پے ہم نے عامر لیاقت کو ووٹ دیا ہے۔
عمران حسن نے لکھا : عامر لیاقت آج پھر ٹاپ ٹرینڈ پر ہیں لیکن افسوس کی بات تو یہ ہے کہ عامر لیاقت آج تک کسی بھی اچھی بات کی وجہ سے ٹاپ ٹریڈنگ میں نہیں آئے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں