منی لانڈرنگ سے400بیورو کریٹس اور وزراءمستفید
کراچی ...ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی جس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ ایف آئی اے حکام نے تصدیق کی کہ منی لانڈرنگ کیس میں رقم سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد 400کے قریب ہے۔ ان میں سیاستدان اور بیورو کریٹ سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔ ان لوگوں میں سندھ کے بعض وزراءشامل ہیں۔فائدہ اٹھانےوالے بعض بیورو کریٹ انتقال کرچکے ہیں۔