Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 05 اکتوبر ، 2026 | Monday , October   05, 2026
پیر ، 05 اکتوبر ، 2026 | Monday , October   05, 2026

کانگو میں ایبولا وائرس سے 67ہلاک

کنشاسا ۔۔۔افریقی ملک کانگو میں ایبولا وائرس کے سبب رواں ماہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 67 ہو گئی ہے۔ طبی حکام نے ہفتے کے روز  بتایا کہ اس وبا سے نمٹنے کے لیے نئی ادویات متاثرین تک پہنچا دی گئی ہیں۔ کانگو کے شمالی صوبے کِیوْو میں اس وبا کے پھوٹنے کی خبریں یکم اگست کو سامنے آئی تھیں جس کے بعد سے اب تک کم از کم 67 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی تعداد سڑسٹھ بتائی گئی ہے جبکہ دس افراد کا کامیابی سے علاج ہو چکا ہے۔

شیئر: