عرب حجاج کی تعداد میں 5.4فیصد کا اضافہ
مکہ مکرمہ ....امسال اندرون و بیرون مملکت سے فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے والے غیر سعودیوں کی تعداد میں 0.5فیصد اور 10.7فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ علاوہ ازیں امسال عرب ممالک سے 24ہزار عازمین گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ آئے۔ انکی شرح 5.4فیصد بنتی ہے۔ سعودی محکمہ شماریات نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ 7ذی الحجہ کو سعودی اور غیر سعودی حاجی مختلف راستوں سے مکہ مکرمہ کثیر تعداد میں پہنچے۔ انکی تعداد 128.755تھی۔ یہ دیگر ایام کے مقابلے میں ریکارڈ تعداد تھی۔