Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

خواتین کو جج بنانے کی تیاریاں

ریاض ...باخبر ذرائع سے پتہ چلاہے کہ سعودی عرب میں جج خواتین کی تقرری جلد ہونے والی ہے۔ باخبر ذرائع نے المدینہ اخبار کو بتایا کہ مجلس شوریٰ میں اسلامی و عدالتی امور کی کمیٹی نے وزارت انصاف کو کئی سفارشات پیش کی ہیں۔ عید الاضحی کی تعطیلات ختم ہوجانے کے بعد ان پر رائے شماری ہوگی۔ ایک سفارش یہ کی گئی ہے کہ شرعی اور قانونی اہلیت رکھنے والی قابل خواتین کو عدالتی اسامیوں پر تعینات کیا جائے۔ کمیٹی کے ارکان کا کہناہے کہ ایسی خواتین جو شرعی اور قانونی اہلیت کی حامل ہیں انہیں اس قسم کے عہدوں پر سرفراز کرنا قرین انصا ف ہے۔
 

شیئر: