برلن۔۔۔جرمنی کے ایک مغربی شہر ڈسلڈورف کی پولیس ایک ایسے 44سالہ ایرانی مرد کی تلاش میں ہے، جس نے مبینہ طور پر چاقو کے وار کر کے ایک خاتون کو قتل کر دیا تھا۔ مشتبہ ایرانی قاتل کا نام علی اکبر بتایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کی تصویر بھی جاری کر دی۔ اس ایرانی باشندے پر الزام ہے کہ اس نے پیر 20 اگست کی صبح اپنی دکان کے قریب ہی رہنے والی ایک 36 سالہ خاتون کو چاقو کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا تھا۔ بعد ازاں یہ خاتون ہسپتال میں انتقال کر گئی تھی۔ قتل کے محرکات واضح نہیں ہیں۔