Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

وینزویلا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

کراکس ۔۔۔ وینزویلا کی شمال مشرقی ساحلی پٹی اور بعض کیربیین جزائر میں منگل کی شام زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 7.3 ریکارڈ کی گئی۔ یہ جھٹکے وینزویلا کے دارالحکومت کاراکس اور کولمبیا کے بوگوٹا تک میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز شمال مشرقی وینزویلا کے قریبی سمندر کی گہرائی میں تھا۔ انتظامی حکام کے مطابق اس زلزلے سے تمام علاقے کسی بڑے نقصان سے محفوظ رہے ہیں۔

شیئر: