Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

منیٰ : شہری دفاع کے اضافی یونٹس نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

منیٰ..... شہری دفاع کے حج اسپیشل یونٹ کے سربراہ کرنل عبداللہ السحیبانی نے کہا کہ جمرات پر شہری دفاع کے یونٹس نے تمام ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔ ازدحام کو کنٹرول کرنے اور بیمار و معمر حجاج کی مدد کےلئے ٹاسک فورس کے اسپیشل دستے متعین کر دیئے گئے ہیں ۔سعودی خبر رساں ایجنسی سے گفتگوکرتے ہوئے کرنل الحسیبانی نے مزید کہا کہ منی میں جمرات کے اطراف شہری کی جانب سے اضافی اہلکاروں کو متعین کر دیاگیا ہے جبکہ موٹرسائیکل سوار دستے بھی موجود ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پرامدادی کارروائی کی جاسکے ۔ جمرات پل پر ازدحام کو کنٹرول کرنے کےلئے جامع حکمت عملی کے تحت آنے اور رمی کے بعد واپس جانے کے لئے علیحدہ علیحدہ روٹس متعین کئے گئے ہیں ۔ جمرات پر متعین اہلکار وں کوہدایت کی گئی ہے کہ راستوں کا خصوصی خیال رکھیں جبکہ حجاج کرام کو چاہئے کہ وہ اہلکاروں سے تعاون کریں اور مخصوص راستوں کی پابندی کریں ۔

شیئر: