ضیوف الرحمان کیلئے ٹول فری
مکہ مکرمہ۔۔۔۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے ضیوف الرحمان کو 24 گھنٹے سروس دینے کیلئے ٹول فری نمبر 8003404444جاری کردیا۔اندرون و بیرون مملکت سے حجاج اس پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ ان کے سوالات کے جوابات اور شکایات وصول کی جائیں گی۔وزارت نے ضیوف الرحمان کو سہولت پہنچانے اور مشکلات سے بچانے کیلئے یہ انتظام کیاہے۔ مذکورہ ٹول فری نمبر اور وزارت حج و عمرہ کی ویب سائٹ www.haj.gov.saکے ذریعے ضیوف الرحمان کو قانونی اور اصولی خدمات مہیا ہونگی۔