Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026

اسرائیل مقبوصہ بیت المقدس میں مزید 20 ہزار نئے رہائشی یونٹس تعمیرکریگا

بیت المقدس۔۔۔ اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں مزید بیس ہزار نئے رہائشی یونٹس تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیت المقدس میونسپلٹی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی شہر میں صنعتی علاقوں اور ہوٹلوں کے ساتھ بیس ہزار سے زائد نئی عمارات تعمیر کی جائیں گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ شہری ازسرنو بحالی اقدام کا حصہ ہے ۔ پراجیکٹ کی مالیت 379 ملین ڈالر ہے ۔ دریں اثناء فلسطینی حکام نے اسرائیل کے اس نئے اقدام پر شدید احتجاج کیا ہے ۔

شیئر: