Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

جان برینن کو بلیک لسٹ کر دیا گیا

واشنگٹن۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق سی آئی اے چیف جان برینن کو بلیک لسٹ کر دیا۔امریکی صدرنے سی آئی اے کے سابق سربراہ کو بھٹکا ہوا قرار دے کربلیک لسٹ کیا ، جان برینن کی خفیہ معلومات تک رسائی پر پابندی ہوگی۔خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق سی آئی اے چیف نے اپنے ردعمل میں صدر ٹرمپ کے اقدام آزادی اظہار رائے پر قدغن قراردیا ، جان برینن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے اقدام پر تمام امریکیوں کو تشویش ہونی چاہیے، اس کے پیچھے سیاسی محرکات ہیں، ٹرمپ کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتا رہوں گا۔واضح رہے کہ جان برینن اس سے قبل بھی صدرٹرمپ کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

شیئر: