Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

شہدائے مصر کے ایک ہزار اعزہ شاہی ضیافت میں

ریاض ....خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شہدائے مصر کے ایک ہزار اعزہ کو اپنی میزبانی میں فریضہ حج ادا کرانے کا حکم نامہ جاری کردیا۔ مصری فوج اور پولیس کے شہداءکے ایک ہزار خواتین و حضرات خادم حرمین شریفین حج و عمرہ پروگرام کے تحت 5واں رکن شاہی ضیافت میں ادا کرینگے۔ وزیر اسلامی امور شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے توجہ دلائی کہ خادم حرمین شریفین برادر اور مسلم ممالک کے فرزندوں کو ملک و قوم کے دفاع کی ترغیب دینے کیلئے اپنی ضیافت میں حج او رعمرہ کرانے کی اسکیم جاری رکھے ہوئے ہیں۔
 

شیئر: