Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

نازیبا زبان استعمال کرنے پر معافیاں قبول

اسلام آباد:  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، جے یو آئی (ف) کے سربراہ فضل الرحمن، سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے نازیبا زبان استعمال کرنے پر معافی کو قبول کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق الیکشن کمیشن میں نازیبا زبان استعمال کرنے پر 4 سیاسی رہنماؤں کے خلاف نوٹسز کی سماعت ہوئی۔ اس دوران چاروں سیاست دانوں کی جانب سے ان کے وکلا پیش ہوئے۔
الیکشن کمیشن نے چاروں سیاست دانوں کی غیر مشروط معافی قبول کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے نوٹیفکیشنز جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے ان رہنماؤں کو ایسی زبان اور الفاظ استعمال کرنے سے گریز کرنے کے لیے متنبہ کرتے ہوئے کہا آئندہ ایسی کوئی بات برداشت نہیں کی جائے گی اور سخت کارروائی کی جائے گی۔
 

شیئر: