Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

نامزد وزیر اعلی خیبر پختونخوا بھی کرپشن زدہ نکلے؟

اسلام آباد...عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے محمود خان کو خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ نامزد کئے جانے پر ردعمل میں کہا ہے کہ کل کے بدعنوان آج معصوم ٹھہرے ہیں۔ وزارت کھیل کے 18لاکھ روپے ذاتی اکاونٹ میں جمع کرانے کے الزام کا سامنا کرنے والے کو وزیراعلیٰ نامزد کر کے عمران خان نے کرپشن کے خلاف جنگ کے اپنے ہی دعوے کی نفی کر دی ۔ واضح رہے کہ محمود خان پر ا سپورٹس فنڈز کے 18لاکھ روپے ذاتی اکاونٹ میں جمع کرانے کا الزام تھا۔ محمود خان نے اپنی غلطی تسلیم کر لی تھی ۔ تحقیقاتی کمیٹی نے انہیں الزامات سے بری اور خیبر پختونخوا محکمہ ا سپورٹس کے 3افسران کو معطل کر دیا تھا۔ 
مزید پڑھیں:عمران خان کاسپاہی ہوں،محمود خان

شیئر: