تہران۔۔۔ایرانی دارالحکومت میں واقع ایک اسپورٹس کمپلکس میں ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد مارے گئے ہیں۔ تہران کے اسپورٹس کمپلیکس میں یہ دھماکا گیس کا ایک سلینڈر پھٹنے کی وجہ سے ہوا۔ مغربی ممالک کی پابندیوں اور اقتصادی مسائل کی وجہ سے ایران کا انفراسٹرکچر پرانا ہے جس کی وجہ سے وہاں اس طرح کے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ گذشتہ ماہ بھی تہران میں دو مختلف واقعات میں زہریلی گیس کے اخراج کی وجہ سے پانچ افراد مارے گئے تھے۔