Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

انڈونیشیا کے صدر سے سعودی قیادت کا اظہار ہمدردی

جدہ ... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان پر انڈونیشی صدر اور جاں بحق ہونے والوں کے اعزہ سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوںنے تعزیتی پیغام میں سعودی عوام و حکومت کی طرف سے پرسہ دیا۔ شاہ سلمان نے زلزلے میں زخمی ہونے والوں کی فوری شفاءکی آرزو ظاہر کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انڈونیشی بھائیوں کو ہر آفت اور ہر بلا سے اپنی حفاظت میں رکھے۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی انڈونیشیا میں آنے والے زلزلے سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر صدر سے ہمدردی اور تعزیت کی۔
 

شیئر: