کراچی ٹرینڈ بنا ہوا ہے اور لوگ وہاں کے آجکل کے اچھے موسم کی بہت تعریف کررہے ہیں۔
سمیہ تحریر کرتی ہیں کہ کراچی کی صبح بہت خوبصورت ہوتی ہے۔
حور نے ٹویٹ کیا کہ کراچی میں صحراءاتنے نہیں جتنی دھول اور گرد ہے۔
آصف خان کہتے ہیں کہ صبح اٹھنا اچھا ہی ہوتا ہے۔ آج دیکھو کتنا خوبصورت موسم ہے
ماریانہ بابر ٹویٹ کرتی ہیں کہ ایم کیو ایم پاکستان کو زندہ رہنا ہے اور اس نے ان 5برسوں میں بھی کراچی میں اپنا وجود برقرار رکھا۔ پنڈی والے اس پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
عامر مغل کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم نے کراچی میں مالیاتی پیکیج کے لئے پی ٹی آئی کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان ماضی میں اسکے فاشسٹ ہتھکنڈوں سے نالاں تھے۔
بغیر نام کے ایک ٹویٹ ہے کہ فکس اٹ کے بانی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کراچی سے ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے۔
نویر لکھتے ہیں کہ بھتہ ، بوری او رمہاجر کارڈ برسوں تک کراچی میں حکمرانی کے لئے ضروری سمجھے گئے۔
سید رضا مہدی کہتے ہیں کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ایم کیو ایم مرکز میں پی ٹی آئی کیساتھ ہوگی۔ کراچی والوں کیلئے یہ بڑا مثبت فیصلہ ہے۔ مجھے امید ہے کہ دونوں جماعتیں کراچی کی بہتری کیلئے کام کرینگی۔
عظمیٰ کہتی ہیں کہ مجھے پرانے فیشن کی لڑکی کہو ،پینڈو کہو یا جو چاہے کہو لیکن اگلا پی ایس ایل کراچی ہی جیتے گا۔