جدہ: بیوی کو زدوکوب کرکے ہلاک کرنیوالا گرفتار
جدہ.... مقامی پولیس نے بیوی کو زدو کوب کرکے ہلاک کرنے والے مقامی شہری کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ شروع کردی۔ لاش سرد خانے میں محفوظ کرادی گئی۔ خاوند نے ایمبولینس یہ کہہ کر طلب کی تھی کہ اس کی بیوی شدید بیمار ہے۔ اسے اسپتال میں داخل کرانا ہے۔ گھر پہنچنے پر پتہ چلا کہ اس کی بیوی تشدد کا شکار ہونے پر جان سے ہاتھ دھو چکی ہے۔