Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

حجنوں کے خیموں میں خواتین کی تقرری

مکہ مکرمہ .... سعودی خواتین حج کے موقع پر خواتین کے خیموں میں بجلی کی خرابی کی اصلاح و مرمت کرینگی۔ مکہ ایوان صنعت و تجارت نے بجلی کی خرابی سے نمٹنے اور پانی کے کنکشن میں ہونے والی گڑبڑ دور کرنے کی تربیت مقامی خواتین کو دینا شروع کردی۔ قومی کمیٹی برائے حج کے رکن منصور ابو خنجرنے عکاظ اخبار سے گفتگو میں بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ اگر حجنوں کے خیموں میں پانی یا بجلی کی کوئی خرابی ہوجائے تو ایسی صورت میں پلمبر یا الیکٹریشن کے انتظار میں حجنوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ امسال سے یہ کام سعودی خواتین انجام دیں گی۔ انہیں اسکی تربیت دی جارہی ہے۔
 

شیئر: