Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 07 جولائی ، 2025 | Monday , July   07, 2025
پیر ، 07 جولائی ، 2025 | Monday , July   07, 2025

غیر ملکیوں کے ترسیلات زر میں 17 فیصد کمی ہوگئی

ریاض  ..... 2018ءمیں ماہ جون کے دوران تارکین وطن کے ترسیل زر میں 17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ تارکین نے ماہ مذکور میں 10.604 ارب ریال بھجوائے جبکہ اس سے قبل 12.753 ارب ریال بھیجے تھے۔ سعودی عربین مانیٹرنگ اتھارٹی (ساما) نے بتایا کہ سعودی شہریوں نے جون کے مہینے میں 3.437 ارب ریال باہر بھجوائے جبکہ مئی میں 5.929 ارب ریال ارسال کئے تھے۔ 42 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ تارکین نے 2018ء کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران 71.060 ارب ریال ارسال کئے جبکہ اس سے پہلی ششماہی کے دوران 81.070 ارب ریال بھیجے تھے۔ 12.3 فیصد کمی واقع ہوئی۔ البتہ گزشتہ برس کے مذکورہ دورانیہ کے مقابلے میں ترسیل زر میں استحکام دیکھا گیا۔ 

شیئر: