Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 14 دسمبر ، 2025 | Sunday , December   14, 2025
اتوار ، 14 دسمبر ، 2025 | Sunday , December   14, 2025

پاکستانی فلموں کی پذیرائی کریں، مہوش حیات

لالی وڈ کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں سینما مالکان اپنی فلموں کو بھرپور سپورٹ کریں ۔ ہمیں معیار کو بہتر بنا کر مقابلے کی دوڑ میں شامل ہونا چاہئے ۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ پاکستانی سرمایہ کاروں کی جانب سے فلموں پر بڑی سرمایہ کاری کی جاتی ہے ۔پاکستانی شائقین کو چاہئے کہ وہ اپنی فلموں کی پذیرائی کریں تاکہ ہماری انڈسٹری کو مضبوط بنیادیں میسر آ سکیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں تسلسل کے ساتھ معیاری فلمیں بنا کر مقابلے کی دوڑ میں شامل ہو نا چاہئے تاکہ ہم ہندوستانی بالی وڈانڈسٹری کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہو سکیں۔

شیئر: