Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

خلاف ورزی پرگوشت فروخت کرنےوالی 8دکانیں سیل

نجران.... ریجنل بلدیہ نے امور صحت کی خلاف ورزیوں پر نجران ریجن میں گوشت فروخت کرنے والی 8 دکانوں کو سیل کر دیا ۔ المدینہ اخبار کے مطابق بلدیہ میں امور صحت کی نگران ٹیموں نے مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا جہاں اشیائے خورونوش فروخت کی جاتی تھیں۔ تفتیشی ٹیموں نے امور صحت کی خلاف ورزیوں پر 8 دکانوں کو سیل کر کے انکے مالکان پر جرمانے عائد کر دیئے ۔ دکانوں میں حفظان صحت کے اصولوں کی واضح خلاف ورزیاں کی جارہی تھیں ۔ 

شیئر: