Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

یورپی ممالک سے عازمین کی آمد شروع

جدہ .... یورپی ممالک کے عازمین حج کی آمد شروع ۔ پہلا قافلہ جدہ کے حج ٹرمنل پر پہنچا جہاں انکا استقبال حج ٹرمنل پر متعین جوازات کے ڈائریکٹر اور وزارت حج کے اعلی عہدیداروں نے کیا ۔ برطانیہ سے آنے والے عازمین کو حج ٹرمنل سے مکہ مکرمہ پہنچا دیا گیا۔ اس موقع پر عازمین کا کہنا تھا کہ انہیں ارض مقدس پہنچ کر بے حد خوشی ہوئی ۔ ائیر پورٹ پر تمام انتظامات مثالی تھے کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا ۔ جدہ میں متعین برٹش قونصل جنرل اور قونصلیٹ کے دیگر اعلی عہدیدار بھی اس موقع پر حج ٹرمنل پر موجود تھے ۔

شیئر: