مدینہ منورہ میں اجلاس سے تحریک کے اہم رہنماﺅں کا خطاب، رضاکاروں کی شرکت
مدینہ منورہ (ذکاءاللہ محسن) تحریک لبیک پاکستان مدینہ منورہ ریجن کی جانب سے الیکشن 2018ءکے بارے میں اہم اجلاس ہوا جس میں رہنماﺅںکا کہناتھا کہ تحریک لبیک پاکستان مستقبل قریب میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوگی ۔ آج ملک کی مذہبی سیاسی جماعتیں اسلام کی خدمت و حفاظت کے بجائے اقتدار اور مفادات کی سیاست میں الجھ کر رہ گئی ہیں۔ تحفظ ناموس رسالت ہمارا مشن اور نظام مصطفی کا نفاذ ہماری منزل ہے۔ اجلاس میں مدینہ منورہ کے مرکزی نائب صدر حافظ محمد شاہد نے کہا کہ 70سال سے پاکستانی عوام کو جمہوریت کے نام پر بے وقوف بنایا جارہا ے۔ یوتھ ونگ کے صدر نور محمد نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کے گلی کوچوں، شہر، شہر ، گاﺅں ، گاﺅں میں کامیابی حاصل کرے گی۔ جوائنٹ سیکریٹری محمد سجاد کا کہناتھا کہ تحریک لبیک کا مقصد حقیقی معنوں میں پاکستان کو اسلام کا قلعہ بنانا ہے۔ رابطہ سیکریٹری مختار احمد نے کہا کہ پاکستان اسلام اور دو قومی نظریہ کی بنیاد پر بنا تھا۔ مسلمانوں پر فر ض ہے کہ اپنی انفرادی زندگی کی طرح اسلامی ریاست میں اسلام کو نافذ کریں۔ اجلاس سے تحریک لبیک پاکستان مدینہ منورہ کے دیگر عہدیداران غضنفر علی، فضل ولی، محمد نوید، امتیاز احمد، فرمان علی اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25جولائی تحریک لبیک پاکستان کی فتح و کامیابی کا دن ہوگا۔ ہمارے قائدین کی کاوشوں سے حقیقی معنوں میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کا وجود عمل میں آئیگا۔