Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

مولانا حبیب عبدالقادر الحامد جید عالم اور حافظ تھے،مولانا عبدالسلام

بزم طلبائے قدیم ومحبان جامعہ نظامیہ جدہ کے زیر اہتمام جلسہ تعزیت 
جدہ ( امین انصاری)بزم طلبائے قدیم ومحبان جامعہ نظامیہ جدہ کی جانب سے مولانا حبیب عبدالقادر الحامد کامل جامعہ نظامیہ و سابق صدر بزم کے جلسہ تعزیت کا دارالعلم جدہ میں انعقاد عمل میں آیا ۔ مولانا حافظ محمد نظام الدین غوری صدر بزم کی قرات اور نعت سے جلسہ کا آغاز ہوا ۔ مولانا حافظ وقاری محمد عبدالسلام سرپرست بزم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا حبیب عبدالقادر کا شمار بہترین علماءاور جید حفاظ میں ہوا کرتا تھا ‘ جو اپنی کسی بھی نشست کو بغیر ِ دین کی بات کئے ختم نہ کرتے ‘ ہر کسی کو دینِ اسلام کی تعلیمات سے روشناس کرواتے ‘ علماءمیں بیٹھتے تو علمی گفتگو فرمایا کرتے اور عوام الناس میں ہوتے تو عوام کے دِلوں تک پہنچنے والی عام گفتگو فرماکر اُنہیں دین کی طرف رغبت دِلاتے ۔ مولاناآخری دم تک قرآن پاک کی تلاوت میں مصروف رہے اورکوئی عیادت کے لئے حاضر ہوا تو کسی نہ کسی آیت کی تفسیرکرکے اُسکے علم میں اضافہ فرمایا ۔ صدر بزم نے کہا کہ مولانا حبیب کے سابق صدر تھے ۔ آپ بڑوں کا ادب اور چھوٹوں سے شفقت والے ارشادِ نبوی پر پورا عمل فرماتے حیدرآباد سے آنے والے علماءکرام کی بھی خدمت کیا کرتے‘ جب سے بزم کا قیام عمل میں آیا اس سے جُڑے رہے اور دامے درمے سخنے بزم کی خدمت کرتے رہے ‘ جب کبھی آپ سے کسی قسم کے تعاون کے لئے رابطہ کیا جاتا تو پورے خلوص سے لبیک کہا کرتے۔ اس موقع پرحافظ سید درویش محی الدین ‘ سید کبیر الدین اویس صابری ‘ محمد مسیح الدین کلیم صابری نائب صدر تعلیمی کمیٹی بزم‘قاری محمد اعجاز صابری معتمد تعلیمی کمیٹی ‘ محمد عقیل صابری نگران یوتھ کمیٹی ‘ میر شعیب علی صدر یوتھ کمیٹی ‘ محمد عمر مسعود صابری نائب صدر یوتھ کمیٹی ‘ سید صابر حسین صابری معتمد یوتھ کمیٹی ‘ محمد عبدالباسط ‘ محمد مجاہد ‘ محمد خالد وغیرہ موجود تھے ۔ آخر میں سرپرست بزم مولانا محمد عبدالسلام نے مولانا کی مغفرت و درجات میں بلندی اور عالمی امن و امان کے لئے دعا کی ۔ 

شیئر: