Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

ہندوستانی قونصلر ٹیم کا دورہ

جدہ....ہندوستانی قونصلیٹ کی قونصلر ٹیمیں جمعہ 27جولائی کو جازان ، بیشہ اور تبوک کے دورے کریں گی اور وہاں مقیم ہندوستانی تارکین وطن کو قونصلر خدمات فراہم کریں گی۔ جازان جانے والی ٹیم عدنان ہوٹل میں اپنا دفتر قائم کرے گی۔ جس کا ٹیلی فون نمبر یہ ہے۔ 017-3217777۔ یہ ٹیم جمعہ کو صبح 8بجے سے 12بجے تک اور پھر ایک بجے سے 6بجے تک فرائض انجام دیگی۔ بیشہ جانے والی ٹیم رغدان ہوٹل میں اپنا دفتر قائم کرے گی۔ اس کا ٹیلی فون نمبر یہ ہے۔ 017-6220474۔ ٹیم جمعہ کو 8بجے سے 12بجے اور ایک بجے سے 6بجے تک قونصلر خدمات فراہم کرے گی۔ تبوک جانے والی ٹیم وی ایف ایس سینٹر میں دفتر 106 اور107میں اپنا دفتر قائم کرے گی۔ یہ سینٹر العزیز سینٹر نزد ابوبکر صدیق مسجد کے قریب واقع ہے۔ قونصلر ٹیم جمعہ کو صبح8بجے سے 12بجے تک اور پھر ایک بجے سے 7بجے تک قونصلر خدمات فراہم کرے گی۔ 
 

شیئر: