Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 29 اکتوبر ، 2025 | Wednesday , October   29, 2025
بدھ ، 29 اکتوبر ، 2025 | Wednesday , October   29, 2025

دمام کے کباڑ خانے میں ہیبتناک آگ

دمام .... دمام کے کباڑ خانے میں بھڑکنے والی آگ نے اطراف کے لوگوںکو خوفزدہ کردیا۔ الشرقیہ میں شہری دفاع کے ترجمان عبدالہادی الشہری نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ آگ 6ہزار مربع میٹر کے رقبے میں بھڑکی ہوئی ہے۔ کباڑ خانہ ٹائر اور دنیا بھر کے فضلہ جات سے بھرا ہوا ہے۔ دھویں کے بادل بھی اٹھ رہے ہیں۔ شہری دفاع کے اہلکار آگ بجھانے کی سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں۔
 

شیئر: