Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
تازہ ترین

مملکت کی طرف سے فیفا کے بیان کا خیر مقدم

مکہ ۔۔۔۔وزارت اطلاع و نشریات نے فیفا کے اُس بیان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں اس نے بی اوٹ کیونیٹ ورک کے انسداد کے حوالے سے سعودی عرب میں اپنائی جانیوالی قانونی کارروائی کی بابت مقامی وکیل کی خدمات حاصل کرنےکا عندیہ دیا تھا۔ وزارت اطلاعات نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ فیفا اس اقدام سے سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری کا وہ مشن منطقی انجام کو پہنچ جائیگا جو وہ بی اوٹ کیو کی سرگرمیوں کے سدباب اور مملکت میں بی این اسپورٹس چینل کی غیر قانونی نشریات پر پابندی کے حوالے سے شروع کئے ہوئے ہے۔ وزارت اطلاعات نے توجہ دلائی کہ ہمیں پتہ ہے کہ ہیکنگ کی کارروائی اور مملکت کو بدنام کرنیوالی میڈیا مہم میں بی این اسپورٹس کا ہی ہاتھ ہے۔

شیئر: