الحرجہ میں 4گاڑیوں میں ٹکر، 9افراد ہلاک و زخمی
عسیر .... الحرجہ میں 4گاڑیوں کے درمیان ٹکر کے باعث 2افراد ہلاک اور 7زخمی ہوگئے۔ ان میں سے 4کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ ہلال احمر کے ترجمان محمد الشہری نے بتایا کہ 4گاڑیو ںمیں ٹکر کے باعث 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ زخمیو ںکو الحرجہ جنرل اسپتال میں علاج کیلئے داخل کردیا گیا۔