Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

سعودی عرب نے ایران کی شکایت اقوام متحدہ سے کردی

نیویارک ...سعودی عرب نے خلیج عرب کے سعودی سمندر میں آئل فیلڈز کے ممنوعہ مقامات پر ایرانی بوٹس اور کشتیوں کی دراندازی کے خلاف اقوام متحدہ سے ایران کی شکایت کردی۔ سعودی عرب نے احتجاجی یادداشت پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایران 2شعبان 1388ھ مطابق 24اکتوبر 1968ءمیںمعاہدے کے بموجب طے ہونے والی سمندری سرحدو ںکی خلاف ورزی کررہا ہے۔ مملکت نے ایرانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ خلاف ورزی سے باز آجائے۔
 

شیئر: