Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

وزارت دفاع کا عہدیدار رشوت لیتے ہوئے گرفتار

ریاض...سعودی پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعود المعجب نے اعلان کیا ہے کہ وزارت دفاع کا ایک عہدیدار 10لاکھ ریال کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔ وزارت دفاع سے متعلقہ سیکیورٹی ادارے کو اطلاع ملی تھی کہ ایک ایگزیکٹیو عہدیدار سعودی عرب کی ایک تجارتی کمپنی سے مشکوک مالی معاملات کررہا ہے، اس پر نظر رکھی جائے۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ عہدیدار مذکور متعلقہ کمپنی کو غیر قانونی سہولت فراہم کرنے کے عنوان سے 10لاکھ ریال کی رشوت لے رہا ہے۔ رنگے ہاتھوں گرفتاری کا پروگرام بنایا گیا اور مشن کامیاب رہا۔
 
 
 

شیئر: