Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

معذور سہولت ملنے پر قہقہہ لگانے لگا

ریاض .... ایک سعودی معذور شہری ایمن سہلی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ ناس ایئرلائن کی پرواز 441سے عام مسافر کے بجائے اسے فرسٹ کلاس کی نشست پر سفر کا موقع مل سکے گا۔تفصیلات کے مطابق ایک ایئر ہوسٹس نے دیکھا کہ معذور اپنی کرسی پر بیٹھا ہوا الجھن محسوس کررہا ہے۔ اس نے اپنے رفیق کار سے مشورہ کیا کہ فرسٹ کلاس کی سیٹ خالی ہے کیوں نہ معذور کو وہاں منتقل کردیا جائے۔ بالاخر دونوں نے فیصلہ کرکے معذور کو فرسٹ کلاس کی سیٹ مہیا کردی۔ یہ دیکھ کر وہ خوشی کے مارے قہقہے لگانے لگا۔ اس نے عملے کا بھی شکریہ ادا کیا۔
 

شیئر: