ریاض .... یمن کی آئینی حکومت کی بحالی کیلئے قائم عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا ہے کہ گزشتہ 72گھنٹوں کے دوران 341 حوثی باغی مارے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ یمن کی سرکاری فوج عرب اتحاد کے تعاون سے ہر محاذ پر آگے بڑھ رہی ہے۔ صعدہ میں حوثیوں کے عسکری رابطہ جات کا نیٹ ورک تباہ کردیاگیا ہے۔