Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

ریاض میں چوروں کا سرغنہ گرفتار

ریاض.... ریاض پولیس نے ایک 30سالہ غیر ملکی کو گرفتار کیا ہے۔یہ غیر ملکی شہر میں چوری کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ ریاض پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ غیر ملکی نے گھروں میں ڈاکے ڈالنے کے لئے گروہ ترتیب دے رکھا تھا۔وہ نہ صرف گھروں میں ڈاکے ڈالتا تھا بلکہ گاڑیاں بھی چوری کرتا تھا۔ گروہ کے افراد کئی دیگر اخلاقی برائیوں میں بھی ملوث پائے گئے۔ پولیس نے سرغنہ کو ریاض کے مشرقی علاقے میں ایک کارروائی کے نتیجے میں گرفتار کیا ہے۔ 
 

شیئر: