Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

نواز شریف کو سزا، پی ٹی آئی کی خواہش

اسلام آباد:  تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا ہنا ہے کہ ان کی پارٹی کا مفاد اس میں ہے کہ نواز شریف کو نیب عدالت سے سزا ہو تاکہ ملک سے لوٹا گیا پیسہ واپس آئے۔ انہوں نے کہا کہ اہم بات یہ ہوگی کہ پاکستان سے جو 3 ہزار کروڑ باہر گئے ہیں وہ کیسے آئیں گے؟ قبل ازیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد سے تیمرگرہ اور سوات کے لیے روانہ ہوئے ہیں جہاں جلسے میں وہ ایون فیلڈ کے عدالتی فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظاہر کریں گے تاہم روانگی سے قبل اہوں نے فوادچودھری سے ملاقات کی تھی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سیاست پر ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کے مثبت اثرات پڑیں گے۔ پاکستان میں طاقتور لوگوں کااحتساب شروع ہواہے، شریف فیملی کودفاع کابھرپورموقع ملا،مجھے یقین ہے کہ انصاف پرمبنی فیصلہ ہوگا۔
مزید پڑھیں:- - - - -ڈیمز کے لیے جمع فنڈز کی نگرانی کریں گے‘ چیف جسٹس

شیئر: