Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

تحفظ صارفین انجمن نے المراعی کا بیان مسترد کردیا

ریاض ...تحفظ صارفین انجمن نے بعض ڈیری مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے متعلق المراعی کے بیان کو مبہم قرار دیدیا۔ انجمن کا کہنا ہے کہ المراعی نے قیمتیں بڑھانے کا سبب پیداواری لاگت میں اضافے کو بتایا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ حالیہ ایام میں ڈیزل کے نرخوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ پیداواری یونٹ ڈیزل ہی سے چلتے ہیں۔انجمن کا کہناہے کہ فیول، ٹرانسپورٹ،چارے اور عملے کی لاگت میں اضافے سے متعلق المراعی نے جو بیان جاری کیا ہے، اس میں کوئی تفصیل نہیں دی گئی۔ بیان مبہم ہے۔
 

شیئر: