سعودی عرب اور روس نے خلا کے پرامن استعمال میں تعاون کا معاہدہ کرلیا
جمعرات 5 جولائی 2018 3:00
ریاض.... سعودی عرب اورروس نے خلاءکے پرامن استعمال میں تعاون کا معاہدہ کرلیا۔ مجلس شوریٰ نے معاہدے کی منظوری دیدی۔ بدھ کو ایوان شوریٰ میں بحث کے بعدارکان نے منظوری دی۔ فریقین نے 15محرم 1439ھ کو ماسکو میں معاہدہ کیا تھا۔ ارکان شوریٰ نے مذکورہ معاہدے کے مسودے پر تعلیمی اور سائنسی ریسرچ کمیٹی کی رپورٹ سن کر ہی معاہدہ پاس کیا۔ اجلاس کی صدارت نائب صدر نے کی۔ شوریٰ نے برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ کے ساتھ وزٹ ویزوں سے متعلق مفاہمتی یادداشت کی بھی منظوری جاری کردی۔ دوسری جانب فروغ سعودی برآمدات بورڈ سے مطالبہ کیا گیاکہ وہ سعودی عرب میں پیدا ہونے والی کھجوروں کا معیار بلند کرنے اورانہیں پرکشش شکل میں پیش کرنے کیلئے متعلقہ اداروںسے ربط و ضبط پیدا کرے۔ معاون صدر شوریٰ ڈاکٹر یحییٰ الصمعان نے اجلاس کے بعد سعودی خبررساں ادارے کو بتایا کہ سعودی کنسلٹنٹ ڈاکٹروںکی تعداد بہت کم ہے۔ اس صورتحال کو پیش نظر رکھ کر ہی کنسلٹنٹ کی خدمات سے زیادہ سے زیادہ استفادے کے جذبے سے ملازمت کی میعاد میں توسیع کا اختیار وزیر صحت کو دیا گیا ہے۔