ایتھوپیا کی خاتون نے بچی کو ہلاک کردیا
ریاض.... ریاض کے لبن محلے کی النصر اسٹریٹ پر ایتھوپیا کی ایک ملازمہ نے ایک بچی کو ہلاک اور اس کے بڑے بھائی کو دھار دار آلے سے زخمی کردیا۔ زخمی کو علاج کیلئے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں داخل کردیاگیا۔ واقعہ صبح سویرے پیش آیا۔ پڑوسی ایک بچی اور اسکے بھائی کی چیخ و پکار پر متاثرہ کے مکان کی جانب بھاگے۔ شہری دفاع کے اہلکاروں کو طلب کیا گیا۔ دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونے پرپتہ چلا کہ 10 سالہ بچی کی موت واقع ہوگئی ہے اور اسکا 13سالہ بھائی زخمی ہے۔ ملازمہ خود کو ایک کمرے میں بند کئے ہوئے ہے۔ اسے گرفتار کرلیا گیا اور زخمی لڑکے کو اسپتال میں پہنچا دیا گیا۔