غیر قانونی تارکین کو روزگار ، رہائش اور سفر کی سہولت دینا جرم ہے، محکمہ پاسپورٹ
پیر 2جولائی 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”المدینہ“ کی شہ سرخیاں
٭ سعودی عرب نے مارب میں 4566یمنیوں کو امدادی سامان فراہم کیا
٭ غیر قانونی تارکین کو روزگار ، رہائش اور سفر کی سہولت دینا جرم ہے، محکمہ پاسپورٹ
٭ سعودی عرب نے کرکوک میں ووٹوں کے مرکز پر حملے کی مذمت کردی
٭ چھوٹے اور درمیانے درجے کے تجارتی ادارے ”اعتماد“ ویب سائٹ پر اندراج کراکر سرکاری سہولتیں حاصل کریں، منشآت اتھارٹی
٭ اسمارٹ فون کے صارفین کی نجی معلومات طشت از بام
٭ سیل ضوابط کی خلاف ورزی پر نجی کمپنی کیخلاف کارروائی
٭ منشیات کی اسمگلنگ کی6 کوششیں ناکام بنادی گئیں
٭ سعودی وزیر داخلہ ماریشس پہنچ گئے
٭ ادارہ انسداد منشیات نے مکہ میں 19افراد پر مشتمل 2گروہ گرفتار کرلئے، منشیات کا دھندا کررہے تھے
٭ سعودی شہری کے ہندوستانی قاتل کا مکہ میں سر قلم کردیا گیا
٭٭٭٭٭٭٭٭