Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

ٹرمپ نے خلائی فورس کی تشکیل کا حکم دیدیا

 واشنگٹن۔۔۔ امریکی صدرٹرمپ نے خلائی فورس کی تشکیل کا حکم دے دیاجس کے بعد پینٹاگون آرمڈ فورسزکی چھٹی شاخ خلائی فورس قائم کرے گی جس سے قومی سلامتی اور معیشت کو مدد ملے گی۔ امریکی صدرنے کہا کہ خلا میں امریکی موجودگی کافی نہیں، مکمل غلبہ چاہیے اورچاند پرامریکی جھنڈا گاڑنا یا قدم کا نشان لگانا کافی نہیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ خلا میں بھی قیادت کریں گے۔ہمیں کسی اورکی قیادت منظورنہیں۔خلا میں چین اورروس کی سبقت ناقابل برداشت ہے۔چین اورروس سے پہلے ہم خلا میں موجود ہوں گے۔واضح رہے کہ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ2011 سے کوئی انسان خلامیں نہیں بھیج سکا ۔

شیئر: