Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

کلثوم نواز تاحال بے ہوش‘ اعضا مشین پر‘ 24 گھنٹے اہم

لندن: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت ابھی تک بحال نہیں ہو سکی اور وہ مصنوعی تنفس ہیں جس کے باعث ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کے لیے آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔ نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ کو پہلا دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال لایا گیا تھا تاہم ان کے اعضا ابھی تک مشین پر ہیں۔ انہیں کوئی اندرونی طور پر بلیڈنگ نہیں ہوئی جس پر ڈاکٹرز نے اطمینان کا اظہار کیا ہے تاہم وہ ابھی تک بے ہوش ہیں۔ انہوں نے قوم سے بھی کلثوم نواز کے لیے خصوصی دعاﺅں کی اپیل کی ہے۔
 

شیئر: