چودھری نثار کا معاملہ مزید الجھ گیا‘ سعد رفیق کی تصدیق
لاہور- - - مسلم لیگ (نواز) کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چودھری نثار کا معاملہ سلجھنے کی جانب جا رہا تھا، تاہم نہ چاہتے ہوئے بھی اب وہ مزید الجھ گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں سابق وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ہم ایسا نہیں چاہتے تھے اور کاش ایسا نہ ہوتا تاہم ایسا ہو چکا ہے۔واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور چند دیگر پارٹی رہنماؤں سے ناراض ہیں جس کا وہ اپنی مختلف پریس کانفرنسز اور دیگر مواقع پر اظہار بھی کر چکے ہیں، تاہم اس تناؤ میں شدت اس وقت زیادہ آئی جی مسلم لیگ ن کی جانب سے آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات کے لیے ٹکٹ دینے کا معاملہ سامنے آیا۔ جس کے بعد چودھری نثار نے آئندہ انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔