Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025

اللہ تعالیٰ کلثوم نواز کو شفائے کاملہ عطا فرمائے‘ عمران خان

اسلام آباد- - -  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے سیاسی حریف اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ ہماری دعائیں بیگم کلثوم نواز کے ساتھ ہیں،ا للہ تعالیٰ انہیں شفائے کاملہ عطا فرمائے۔واضح رہے کہ سابق خاتون اول کینسر کے عارضے میں مبتلا ہیں اور کئی ماہ سے لندن میں ان کا علاج جاری ہے۔ اس دوران ان کی کئی بار کیموتھراپی بھی ہوئی تاہم گزشتہ روز ان کی طبیعت اچانک خراب ہونے کے باعث انہیں اسپتال کے ایمرجنسی یونٹ میں منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ انہیں دل کی تکلیف محسوس ہوئی تھی اور وہ گر پڑی تھیں جس کے بعد اطلاعات ہیں کہ انہیں مصنوعی تنفس دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:- - - -کراچی میں بوندا باندی‘ عید پر خوشگوار موسم کی توقع

شیئر: