Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

دبئی میں نجی کمپنی نے ہوم چیک ان سروس متعارف کرا دی

دبئی .... دبئی کی ایک نجی کمپنی نے مسافروں کو گھر اور ہوٹل سے چیک ان سروس کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔اس سہولت کے ذریعے دبئی ایئرپورٹ سے سفر کرنےوالے مسافر اپنے گھر اور ہوٹل پر ہی چیک ان کی سہولت حاصل کر سکیں گے اور انہیں وہیں بورڈنگ پاس بھی دے دیا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دناتا کی جانب سے ڈبز نامی بیگیج ٹیکنالوجی اینڈ لاجسٹک کمپنی کے ذریعے یہ سہولت متعارف کرائی گئی ہے۔ڈبز کی جانب سے 2016 میں پہلی بار دبئی سے سفر کرنےوالے مسافروں کےلئے یہ سروس متعارف کرائی گئی تھی یعنی مسافروں کی فلائٹ سے قبل ان کا سامان ان کے گھروں یا ہوٹل سے وصول کیا جاتا اور پرواز کی آمد کے بعد مسافروں کا سامان ان کے گھر یا ہوٹل تک پہنچایا جاتا۔24 گھنٹے دستیاب رہنے والی سروس کو آن لائن www.dubz.com سے بک کیا جا سکتا ہے۔
 

شیئر: