Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

سعودی عرب کی سوڈان کےلئے 458 ٹن امدادکی کھیپ خرطوم پہنچاد ی گئی

 ریاض..... سعودی عرب کی جانب سے ماہ صیام کی مناسبت سے برادر ملک سوڈان کےلئے خصوصی امداد خرطوم پہنچا دی گئی ہے۔ یہ امداد شاہ سلمان ریلیف مرکز اور سوڈان کے ہلال احمر کے تعاون سے مستحق شہریوں میں تقسیم کی جائےگی۔ سعودی عرب سے 458 ٹن امدادی سامان کی کھیپ مال بردار کشتیوں کے ذریعے سوڈان کی بورزان بندرگاہ پہنچائی گئی۔ امدادی سامان میں ادویہ، خوراک اور دیگر ضروری اشیاءشامل ہیں۔یہ امدادی سامان سوڈان کی بحر الاحمر، شمال کردفان ریاستوں اور وود عشانہ کے علاقے میں تقسیم کی جائے گی۔
 

شیئر: