Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

ہمیں رونے کی بجائے اپنی اصلاح کر نا ہو گی،حیا علی

اداکارہ حیا علی نے کہا ہے کہ ہمیں غیر ملکی ڈراموں کا رونا رونے کی بجائے اپنی اصلاح کر نا ہو گی۔ ہمارے ہاں آج بھی اچھے موضوعات کی بجائے ڈنگ ٹپاﺅ پا لیسی اختیار کی جا تی ہے جسکی وجہ سے تر قی کر نے کی بجائے ہم مزید مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب نئے رائٹروں کے بہترین اسکرپٹ منتخب کر کے سینیئر اداکاروں کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی آگے لانا چاہئے ۔ جب تک ہم مثبت رحجان کے ساتھ مقابلے بازی کی فضا نہیں بنائیں گے، اس وقت تک غیر ملکی ڈراموں کی یلغار تنگ کرتی رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنی اصلاح کر لیں تو بہت سے مسائل حل کئے جا سکتے ہیں ۔
 

شیئر: